Posts

Showing posts with the label Corrupt

Corruption Is Not An Issue

Image
اوئے یار! بس کرو۔ کرپشن کا ڈھونگ رچانا اب بند کرو۔ تمہارا مقصد پورا ہوچکا۔ ستر سالوں میں تم نے کتنے کرپٹ سیاست دان پکڑ لئے؟ احتساب کے نام پر عوام نے ماضی میں بڑے بڑے ظلم سہے ہیں۔ صداقت اور امانت کے درس بھی اس مظلوم ملت نے بہت سنے ہیں۔ اخلاقی جواز کے غیر اخلاقی نعرے بھی اس قوم کو بڑے سنائے گئے ہیں۔ کیا کبھی کسی آمر کو اخلاقی جواز کا سبق پڑھایا گیا ہے؟ کیا سیاست میں ٹانگ اڑانے والے جرنیل کو کسی نے اخلاقیات کے مبارک کلمات سنائے ہیں؟ کیا کسی جج کو کوئی تبلیغ کر سکتا ہے کہ قانون کے بجائے اخلاقی بنیادوں پر فیصلے دیا کریں؟ ہر سیاست دان کو گندہ کرنا۔ اس کو دنیا کا سب سے بڑا چور، ڈاکو، لٹیرا اور جھوٹا بنا دینا کہ وہ اپنی ذات کے متعلق یہ سوچنے پر مجبور ہوجائے کہ: "اک میں ہی برا ہوں باقی سب لوگ اچھے۔ میں جھوٹا ہوں دنیا کے سب لوگ سچے ہیں۔" مانا کہ ہر سو میں دو تین کالی بھیڑیں ہوتی ہیں۔ لیکن یہاں تو آپ پوری دال ہی کالی دکھا رہے ہیں۔ حضور آپ نے اور آپ کے ہدایت کاروں نے قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ نوجوانوں میں عدم برداشت کا یہ زہر کیسا ہے جو آپ نے بھرا ہے؟ ک...

Say No To Corruption

Image
کرپشن وہ کہنے لگا ہمارے حکمران کرپٹ ہیں۔ میں نے کہایہ چھوٹی بات ہے اس چھوٹے سے آئینہ میں ایک عکس مستوی ہے اور وہ یہ کہ ہماری قوم کی اکثریت کرپٹ ہے۔ اس نے حیرت زدہ لہجے میں پوچھا: تم کہنا کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: بات اتنی سی ہے کہ کرپشن فقط مالی خرد برد کا نام نہیں۔ کرپشن ہر پیشہ والے کے لئے مختلف ہے۔ دکان دار اگر گاہک کو کلو کا چونا لگا دے، اسے تو ہم کرپشن تسلیم کرتے ہیں لیکن اگر دکان دار کا ڈیل کرنے کا انداز غلط ہے تو اسے ہم کرپشن نہیں سمجھتے۔ سرکاری افسر ناجائز کمیشن، کک بیکس اور پلاٹ ہتھیا لے، اسے تو ہم کرپشن مانتے ہیں لیکن وہ آفس میں آکر فائلیں لٹکاتا رہے، دفتر کے ملازم سے گھریلو خدمتیں کرواتا رہے، انتظار میں بیٹھے غریبوں کو "صاحب میٹنگ میں ہیں" کا پیغام بھیجتا رہے تو یہ کرپشن نہیں ہے۔ ڈاکٹر کمپنیوں سے لاکھوں اینٹھ کر مریضوں کو زاید از ضرورہ ادویہ لکھ دے، اسے تو ہم کرپشن سمجھتے ہیں لیکن دل میں مریض کی خدمت کو بوجھ سمجھ کر کرےاسے ہم کرپشن نہیں سمجھتے۔ استاد گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کریں اسے تو کرپشن کہا جاتا ہے لیکن بچوں کو اپنے رویہ سے تعلیم سے بد ظن کر...