Posts

Showing posts with the label Pakistan Day

Pakistan Day

Image
کون خواب چھین لیں گے؟ ان لوگوں کے بارے میں کیا کہا جائے گا جنہوں نے گورے کے تسلط کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جو تمام تر بے سرو سامانی کے باوجود پانی پت میں اتر گئے تھے۔ جنہیں علمِ آزادی بلند کرنے کی پاداش میں تختہ دار پر بلند کیا گیا۔ جن کے جسموں کو پابندِ سلاسل کیا  گیا۔ جن کی روحوں پر پہرے بٹھائے گئے۔ جن کے جنازے مالٹا کی جیل سے اٹھائے گئے۔ جن کے لئے فقط پیامِ موت ہی پیامِ آزادی ٹہرا۔  اورجنہوں نے  جدا ریاست کا خواب دیکھا۔ جنہیں اپنوں اور غیروں نے یکساں ہدفِ تنقید بنایا۔  جن کے خوابوں کو "دیوانے کا خواب" کہا گیا۔ اور جنہوں نے  خواب حقیقت کر دکھائے۔ جنہوں نے ثابت کردیا کہ معجزہ انیسویں صدی میں رونما ہوسکتے ہیں۔جن کے نزدیک چلتے رہنے کا نام  کامیابی ٹہرا۔اور پھر کامیابی ان سے ہمکنار ہوئی۔ میرا سوال ہے  ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے پاکستان کو اپنا وطن بنایا۔ آزادی کی تحریک میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ گھر بار کی قربانیاں دیں۔ مال و اسباب وار دئیے۔ آباء و اجداد کی قبریں  چھوڑدیں۔ مِلی مفادات پر ذاتی  مفادات قربان کر دئیے۔ اپنے ...