What's My Problem
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ میں خود کو بدل نہیں پاتا، مسئلہ یہ ہے کہ میں خود کو بدلنے کی کوشش ہی نہیں کرتا، دعوے تو ساری دنیا کو بدلنے کے کرتا ہوں، لیکن خود میں تبدیلی کی ضرورت مجھے دکھتی نہیں ہے، سپنے تو ارضِ پاک کو پاک کرنے کے دیکھتا ہوں، لیکن سڑک پے سگریٹ کی راکھ میں بکھیرتا ہوں ، خواب میراشہر کی ترقی ہے، لیکن بستر پہ میرے سلوٹیں ہی سلوٹیں ہیں، اپنی بستی اپنے محلے کو عزیز رکھتا ہوں، لیکن اپنے پڑوسی سے میری بات چیت بند ہے، میری ایک این جی آو بھی ہے، میرا سلوگن تبدیلی بھی ہے، میری مقصدِ حیات "سروسنگ فار ہیومینٹی" بھی ہے، میری جماعت کا نام "پی ٹی آئی" بھی ہے، میں سچ سننے کا عادی ہوں، مجھے جھوٹ سے سخت نفرت بھی ہے، میں ہر بندے میں قائد کے خواب کی تعبیر بھی چاہتا ہوں، میں الطاف بھائی سے نواز شریف تک سب کا احتساب بھی چاہتا ہوں، میں مرنے سے پہلے خود کو پاکستان کا وزیرِ اعظم بھی دیکھنا چاہتا ہوں، میں اپنے جنازے پہ کروڑوں کا اجتماع بھی چاہتا ہوں، لیکن ! کیا میں اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار بھی ہوں؟ کیا میں نے کبھی اپنے خوابوں کو تعبیر کر...
Comments
Post a Comment