Why I'm Here?

بسم اللہ الرحمن الرحیم
!السلام علیکم
یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں آج سے  باقاعدہ اردو بلاگنگ کا آغاز کر رہا ہوں۔
:جس کے چند بنیادی مقاصد درجہ ذیل ہیں
٭میں چاہتا ہوں کہ جو میرا پوائنٹ آف ویو ہے اسے میں لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تاکہ میری اصلاح کے ساتھ ساتھ مجھے اندازہ ہو کہ میرے ہم خیال لوگوں کی تعداد کتنی ہے اور کتنے ایسے لوگ ہیں جو میری غلط آراء پر مجھے درست سمت رہنمائی دیتے ہیں۔
٭اسی طرح میری خواہش ہے  کے دنیا میں جب بھی میرے پیارے وطن کا ذکر ہو تو خیر کے ساتھ ہو، محبت، امن اور آشتی کا ہو، اور ہر عالمی فورم پر نمائندگان اس کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کریں۔
٭تمام مذاہب کے درمیان ایک متوازن اور موافق فضا ہونی چاہئے، اس فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر بندے کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے، میری یہ سعی اپنے حصہ کی شمع جلانے کی ایک کوشش ہے۔
٭سیاسیات اور سماجیات کے حوالے سے ہر بندہ کی کچھ ذاتی آراء  ہوتی ہیں، معاشرتی سطح پر یہ نہایت حساس موضوع سمجھے جاتے ہیں، ان موضوعات پر مخالفت برداشت نہ کرنا ہمارا مشترکہ مسئلہ رہا ہے اس متعصبانہ سوچ کو بتریج کم کرنے کی سعی کرنا میرا مقصد ہے۔
٭اس کے علاوہ تمام متعلقہ موضوعات پر وقتا فوقتا راے کا اظہار کرتا رہوں گا۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ
پاکستان زندہ باد پائندہ باد

Comments

Popular posts from this blog

What's My Problem

Indian Extremists Murder Muslim BodyBuilder In Market

Tell Me! What You Want