Respect

دو ٹکے کی عزت

کہا جاتا ہے شریف بندہ اپنی عزت پہ حرف نہیں آنے دیتا۔وہ ہر چیز قبول کر لیتا ہے لیکن اپنی عزت پر آنچ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کل ارشاد فرمایا کہ مجھے اپنی عزت بہت پیاری ہے اور اپنی عزت پر کسی قسم کا دھبہ برداشت نہیں کر سکتا۔
میرا موضوعِ سخن نواز شریف کا بیان نہیں بلکہ "عزت "ہے۔ سوال یہ ہے کہ عزت کس چڑیا کا نام ہے؟
ہر بندے نے اپنے لئے ایک عزت کا معیار رکھا ہوا ہے۔
سیٹھ کا معیارِ عزت کچھ اور ہے چوکیدار کا معیار کوئی اور۔
افسر کسی اور عزت کا متلاشی ہے اور نوکر کسی اور عزت کے۔
پردہ نشین کے لئے عزت کوئی اور ہے طوائفہ کے لئے کچھ اور۔
اگر عزت کوئی سٹینڈرڈچیز ہوتی تو جہان والوں کے لئے ایک ہی ہوتی۔
سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہر بندہ اس کی جدا جدا تشریح کیوں کر رہا ہے؟
کسی کو پانی پلادیں تو عزت ہے، اور کوئی کوک پی کر کہتا ہے مجھے عزت نہیں دی۔
کسی کو اکانمی جہاز کا ٹکٹ بھیج دیں تو بے عزتی، اور کوئی اکانمی ٹرین میں بیٹھ کر معزز۔
رویوں کا یہ فرق کیوں؟ عزتوں کے یہ جدا معیار کیوں؟
کیوں خدا کے بندے خود کو خدا سمجھنے کی غلطی کرتے ہیں؟
کیوں متکبر تکبر کی وردی نہیں اتار سکتا؟
کیوں غریب کا ہاتھ مس ہونے سے امیرِ شہر کا کتا نا پاک ہو جاتا ہے؟
کیوں اصحابِ کہف کا کتا خود کو اصحابِ کہف سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتا ہے؟
کیوں ہر نفس اپنی دو ٹکے کی عزت کے خول میں بند ہے؟
کیوں حاکمِ وقت کے لہجے میں فرعون جھلکتا ہے؟
کیوں خود کو رسول کا غلام کہنے والا اپنے کردار سے ابو جہل کا غلام دکھتا ہے؟
خدا کی قسم! اس دنیا کی عزت، عزت نہیں،
یہاں کی ذلت، ذلت نہیں،
یہاں جو دکھتا ہے وہ ہوتا نہیں،
اور جو ہوتا ہے وہ دکھتا نہیں۔
میں تو بس اتنا کہوں گا
جس چیز کی خواہش اپنے لئے رکھتے ہو، دوسروں کو بھی اسی کا حقدار سمجھو۔
کسی چھوٹے کو چھوٹا کہنے سے چھوٹا مزیدچھوٹا نہیں ہو سکتا۔
چھوٹے کو بڑا کہنے سے بڑا مزید بڑا ہوجائے گا۔
اپنی عزت کریں۔ اپنے آپ کو اپنی نظروں میں قابلِ عزت سمجھیں، دوسروں کی نظروں میں نہیں۔
اگر آپ کی نظروں میں  آپ کی اپنی عزت ہو گی تو دوسرے بھی آپ کی عزت کریں گے۔
اپنی ذات کو کبھی انڈر ایسٹیمیٹ نہ کریں، اور نہ ہی کبھی اوور ایسٹیمیٹ کریں۔ یہ دونوں تباہی کے راستے ہیں۔
خود پر بھروسہ رکھیں۔ خدا سے توقع رکھیں۔
عزت انویسٹ کریں، منافع رب دے گا۔
عزت چھینیں گے تو رب آپ کی وردی بھی اتروائے گا اور پتلون بھی۔۔۔۔۔۔!


Comments

Popular posts from this blog

Indian Extremists Murder Muslim BodyBuilder In Market

Leadership

Dream Big, Work Hard